صدر اور وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات
Posted on September 8, 2019 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Imran Khan Meeting
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے چین کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے وفد کے ہمراہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے بھی چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈپٹی منسٹر برائے خارجہ امور اور پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ بھی موجود تھے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر پلاننگ خسرو بختیار اور سینئر حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com