سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی سینیٹ کے ارکان پر مشتمل ایک وفد نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے جدہ میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن ، ٹوڈ ینگ ، اور انٹلیجنس کمیٹی اور سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ممبر سینیٹر انگوس کنگ شامل تھے
سعودی پریس ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبد العزیز نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز ، ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور کابینہ کے ممبر عادل الجبیر ،انٹیلی جنس چیف خالد الحمیدان اور سعودی عرب میں امریکی سفیر نے شرکت کی جان ابی زید بھی موجود تھے۔