اسلام آباد (نامہ نگار) امام حسین نے جس پامردی اور صبر سے کربلا کے میدان میں مصائب و مشکلات کو برداشت کیا وہ حریت، جرات اور صبر و استقلال کی لازوال داستان ہے۔ باطل کی قوتوں کے سامنے سرنگوں نہ ہو کر آپ نے حق و انصاف کے اصولوں کی بالادستی، حریت فکر اور خدا کی حاکمیت کا پرچم بلند کرکے اسلامی روایات کی لاج رکھی ہے۔
واقعہ کربلا قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لیے نا صرف مشعل راہ ہے بلکہ واقعہ کربلا نے تمام مسلمانوں کے سینوں میں اسلام کو راسخ کر دیا ہے ۔حضرت امام حسین عالی مقام نے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی دیکر اسلام کو قیامت تک زندہ کر دیا ہے۔ حسین زندہ باد کی آواز پوری دنیا میں گونج رہی ہے اورتا قیامت گونجتی رہے گی۔