کراچی : ڈسٹرکٹ ایسٹ پیپلزپارٹی کے رہنما خان بہادر شر نے کہا ہے کہ سندھ ایک تھا اور ایک رہے گا، ہم کراچی پر غیر آئینی قبضے کی کوششوں کو ناکام بنادینگے ،سندھ کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی ،سندھ حکومت کو بے اختیار کرنے کی سازشوں پر کام ہورہاہے پی ٹی آئی کی حکومت 149(4) کے شوشہ پھیلا کر انتشار پھیلانے کی سازش کررہے ہیں ،انہیں اندازہ نہیں کہ یہ آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں ،وفاقی حکومت سندھ کی عوام کو آپس میں لڑانے کی حکومت عملی پر نہ چلے ،کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر گزشتہ دنوں تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت لینے والے کارکنوں سے ہونے والی ملاقات میں کیا،انہوں نے کہاکہ سندھ کی وحدانیت کے خلاف جو کھیل کھیلا جارہاہے وہ بہت خطرناک ہے جس کے نتاءج بہت بھیانک نکلیں گے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت اور ان کے تمام وزراء اس وقت تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت میں مصروف ہیں ،جبکہ وزیراعظم نے کراچی کے لیے جو 162ارب کے جن منصوبوں پر بات کی تھی ان وعدوں کو پورا کیا جائے ناکہ کراچی کی عوام کے جزبات سے کھیلا جائے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف اس انتقامی سیاست میں مصروف ہیں ان لوگوں عوام سے جو جو وعدے کیئے وہ سب جھوٹ ثابت ہوئے ہیں ،جبکہ ہمارے لیڈر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو بھی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسایا گیاہے ،انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے کیونکہ پوری قوم کی نظریں اس وقت نوجوان قائد بلاول بھٹو پر ہیں اور وہ ہی اس قوم کے واحدلیڈر ہیں جو اس ملک کو بحرانوں سے نکال کر خوشحالی کے راستے پر ڈال سکتے ہیں۔