آندھرا پردیش (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں سیاحوں کو لے جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 35 لاپتہ ہو گئے۔
خبر کے مطابق، آندھرا پردیش کی وزیر اعلیٰ ایم سچیترا کا کہنا ہے کہ کشتی میں 61 افراد سوار تھے جن میں 50 مسافر اور 11 عملے کے افراد شامل تھے، تمام افراد بھارتی شہری ہیں اور یہ افسوسناک حادثہ گودآوری دریا میں پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ 35 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
یہ کشتی مسافروں کو لے کر سنگاناپالی سے پاپی کونڈالو کے سیاحتی مقام پر جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔
وزیراعلیٰ سچتیرا کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی اور جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھی سیاحوں کی ایک کشتی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔