عالمی برادری ایران کی جارحیت کو لگام ڈالے: سعودی عرب

Meeting

Meeting

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے عالمی برادری سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ایران کے جارحانہ کردار کو لگام ڈالے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارتی کونسل کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔ کونسل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ’’سعودی آرامکو کی بقیق اور خریص میں واقع تیل کی تنصیبات پر گذشتہ ہفتے ایران ساختہ ہتھیاروں سے تباہ کن حملے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہیں اور یہ بلا جواز جارحیت کے عکاس ہیں۔‘‘

شاہ سلمان نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ آرامکو کی تنصیات پرحملے خطرناک کشیدگی کے غماز ہیں۔