سرینگر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا لاک ڈاؤن 52 ویں روز بھی برقرار ہے، ٹرانسپورٹ سیکٹر کی 50 ہزار گاڑیاں 5 اگست سے بند ہیں۔
طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی ادارے، دکانیں، بازار تا حال بند ہیں، مواصلاتی ذرائع بھی معطل ہیں۔ بھارتی فوج کی جگہ جگہ موجودگی سے وادی میں خوف کی فضا قائم ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر تباہ حالی کا شکار ہے، 50 ہزار گاڑیاں 5 اگست سے بند پڑی ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ باون روز سے انہوں نے ایک پیسہ بھی نہیں کمایا۔
ادھر بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے، مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والی بھارتی خواتین نے دہلی پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ اب تک بھارتی فوج 13 ہزار لڑکوں کو گرفتار کرچکی ہے، تمام افراد کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔