دبئی (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستانی فلم اسٹار میرا کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ اداکارہ میرا گزشتہ کئی روز سے دبئی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں اب ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کیپٹن نوید پرویز کا کہنا ہے کہ آپریشن کافی سیریس تھا تاہم اب اداکارہ میرا ریکوری روم میں ہیں۔
کیپٹن نوید پرویز نے مزید بتایا کہ میرا مزید کچھ روز اسپتال میں ہی رہیں گی۔
آپریشن سے ایک روز قبل میرانے کیپٹن نوید کے ساتھ دبئی کے نجی ہوٹل میں ڈنر کیا۔
رواں ماہ 16 ستمبر کو لالی وڈ اسٹار میرا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال میں داخل کر لیا گیا تھا۔
ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کے خون کے مختلف ٹیسٹ کیے اور میرا کو آپریشن کا مشورہ دیا تھا۔
اطلاعات ہیں کہ فلم اسٹار میرا نے معدے میں درد کی شکایت کی تھی جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا نے جلد میں بھی جلن محسوس ہونے کی شکایت کی تھی۔
اداکارہ میرا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ چند دن پہلے ہی امریکا کے دورے سے واپس آئی ہیں اور وہ کئی دن سے درد محسوس کررہی تھیں تاہم مصروفیت کے باعث بیماری پر توجہ نہ دے سکیں۔