گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ملک بھر کے اسپتال بند کرنے کا اعلان

 Docters Protest

Docters Protest

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کل سے ملک بھر کے اسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) ایکٹ کے خلاف آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کل سے ملک بھر کے اسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار کا کہنا ہے کہ موجودہ شکل میں ایم ٹی آئی بل بالکل ناقابل قبول ہے کیونکہ اس میں اسٹیٹس کو شامل نہیں کیا گیا، بل کے خلاف کل سے ملک بھر کے اسپتال بند رہیں گے تاہم ڈینگی اور پولیو کاؤنٹر اور ایمرجنسی کام کرے گی جب کہ اسلام آباد میں ایم ٹی آئی کے خلاف پیر سے دو گھنٹے احتجاج ہو گا۔