راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 439 مریض ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہو گئے، تعداد پانچ ہزار سات سو 39 ہو گئی، اب تک 23 افراد جاں کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔
راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے مزید 439 مریض ہستپالوں میں داخل ہو گئے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5739 تک جا پہنچی ہے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں 198، اسلام آباد کے 241 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
راولپنڈی میں پوٹھوہار ٹاون سے مزید 85 جبکہ شہر اور کینٹ سے مزید 75 ڈینگی کا شکار ہوئے، ہسپتالوں سے ابتک 2850 مریض ڈسچارج ہو چکے، گزشتہ رات ایک اور شہری ڈینگی بیماری سے جاں بحق ہو گیا۔
برما ٹاون اسلام آباد کا رہائشی 17 سالہ حسنین بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج تھا، اس طرح ڈینگی مچھر کے حملے ابتک23 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔