کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ اور دس قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر بڑھ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1487 ڈالر ہوگئی، جب کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 74 ہزار 74 روپے ہوگئی، تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1050 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپے پر مستحکم رہی۔