امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کاروائی پر ٹوئٹ میں کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے جبکہ مواخذے کا عمل امریکی تاریخ کی خطرناک ترین کارروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مواخذے کے نام پر امریکیوں کے شہری حقوق چھینے جارہے ہیں جبکہ مواخذے کا مقصد لوگوں کی طاقت، ووٹ اورآزادی چھیننا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ میرے خلاف کارروائی کا مقصد مذہب، فوج اورسرحد سے محروم کرنا بھی ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ بہت کچھ سیکھ رہا ہوں، ہم امریکہ کوایک بار پھر عظیم بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں لیکن اسپیکرایوان نمائندگا ن نینسی پلوسی اور چک شومر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ مخالفین کا امریکہ کو عظیم بنانے میں رکاوٹ ڈالنے کے سوا کوئی کام نہیں ہے۔