لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ نے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی۔ رانا ثناء اللہ کے وکلاء نے عدالت کو درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی۔
یاد رہے لاہور ہائیکورٹ میں دائر رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست میں اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا حکومت کیخلاف تنقید کرنے پر منشیات سمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، وقوعہ کی ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی جو مقدمہ کو مشکوک ثابت کرتی ہے۔
ایف آئی آر میں 21 کلو گرام ہیروئن سمگلنگ کا لکھا گیا جبکہ بعد میں اس کا وزن 15 کلو گرام ظاہر کیا گیا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ منشیات سمگلنگ کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔