ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات سے میں نے خود انکار کیا: ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی اور ایرانی عہدیداروں نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی سے ممکنہ ملاقات یا رابطے پر تبادلہ خیال کیا تھا لیکن میں نے ملاقات نہ کرنے پر اصرار کیا کہ جس کے بعد انہوں نے ملاقاقت منسوخ کر دی تھی۔

ٹرمپ نے جمعہ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ دونوں فریقوں نے بات چیت کی لیکن میں کہا کہ ایران اس ملاقات کے ذریعے پابندیوں میں نرمی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ “میں نے کہا کہ آپ مذاق ضرور کریں گے۔ روحانی اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر مجھ سے ملنا چاہتے ہیں”۔

قبل ازیں ایران کی طرف سے ایسا ہی دعویٰ کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر حسن روحانی سے ملنا چاہتے تھے مگر ایران نے امریکی صدر سے ملاقات سے انکار کیا۔

ایرانی صدر روحانی نے گذشتہ ہفتے نیویارک میں امریکا پر زور دیا تھا کہ وہ ایران پر مسلط کردہ “سخت دباؤ کی پالیسی” تبدیل کرے۔