کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین فیصل ملک کی قیادت میں ذمہ دران و عہدیداران عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے خدمات کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر جاری “کلین مائی کراچی مہم “میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
چیئرمین فیصل ملک کا یونین کمیٹی 29کے چیئر مین علی کوثر ،وائس چیئر مین زمین فاطمہ اور کونسلر عرفان رضا کے ہمراہ مائی کلین کراچی مہم کے حوالے سے گلزار ہجری اور ملحقہ علاقوں میں جاری کچرا اُٹھا نے کے کاموں کی نگرانی کی اس موقع پر چیئر مین فیصل ملک نے کہاکہ شہر کراچی کو کچرے سے پاک بنا نے کے لئے شہر میں رہنے والے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام اور معاشرے میں سدھار لانے کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔