انسٹا گرام کا انقلابی نیا فیچر متعارف

 Instagram New Feature

Instagram New Feature

دنیا بھر میں سوشل میڈیا تیزی سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا رہا ہے، جہاں پر بہت سارے لوگ ایک ملک سے دوسرے ملک شادیاں کرنے کے لیے بھی چلے جاتے ہیں اس دوران سوشل میڈیا پر بد زبانی اور بد کلامی بہت عام سی بات ہے، جس پر صارفین کو بہت مشکلات کا سامنا اُٹھانا پڑتا ہے، اسی مسئلہ سے نمٹنے کیلئے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کی جانب سے بڑا قدم اُٹھایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایسا انقلابی فیچر متعارف کرایا ہے جس کا نام Shadow Banning فیچر ہے فیچر میں صارفین نازیبا گفتگو اور کمنٹ کرنے والوں پر پابندی لگا سکیں گے۔

سوشل میڈیا پر نازیبا گفتگو کرنے والوں سے نمٹنے کیلئے انسٹاگرام کا نیا فیچر عالمی سطح پر صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جسکے ذریعے صارفین نہ صرف نازیبا اور بد کلامی کرنے والے شخص پر پابندی لگا سکیں گے بلکہ اُس شخص کو یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ آپ نے اس پر پابندی لگائی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ فیچر کو ڈیزائن کرنے کا مقصد ہے کہ صارفین نازیبا گفتگو اور کمنٹ کرنے والے کو Report یا Block کرنے کے بجائے ان پر پابندی لگا سکیں۔

اس فیچر سے صارفین اپنے اکاؤنٹ کو ایسے لوگوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ ان پر نظر بھی رکھ سکیں گے کیونکہ Shadow Banning فیچر میں آپ پابندی لگائے جانے والے شخص کی پروفائل کو بھی دیکھ سکیں گے۔

اگر آپ کسی بھی ایسے شخص کے کمنٹ سے پریشان ہیں جو کہ نازیبا الفاظ کا استعمال کر رہا ہے تو آپ پابندی لگانے کے لیے کمنٹ کو سوائپ کریں گے اور وہاں Restrict یعنی پابندی کا آپشن آئے گا جس پر کلک کر کے آپ پابندی لگا سکتے ہیں۔

ایسا کرنے کے بعد آپ کو اس شخص کی جانب سے کوئی نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوگا اور جس شخص پر آپ پابندی لگائیں گے اس کا کمنٹ آپ کے کسی بھی Follower کو نظر نہیں آئے گا جب کہ اگر وہ شخص آپ کی تصویر پر کوئی کمنٹ کرے گا بھی تو آپ کے پاس اس کمنٹ کو Approve یا Delete کرنے کا آپشن ہو گا۔

اس فیچر میں پابندی لگانے والا شخص اگر صارف کو Direct Message کرے گا تو وہ خود بخود Request Message کے سیکشن میں چلا جائے گا اور اسے معلوم بھی نہیں ہوگا کہ آپ نے اس کا میسج کب پڑھا۔