کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان مے اعلان کیا ہے کہ 5جنوری کو 3امپائرز اور 3کھلاڑیوں کو سالانہ کارکردگی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو ایوارڈ دیئے جائینگے یہ اعلان انہوںنے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر KBBAکی جانب سے کراچی کے باسکٹ بال امپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے اعزاز میں دیئے گئے پر وقار عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام KBBAکے چیئر مین امجد علی خان نے کیا تھا جس میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن ریفری بورڈ کے سیکریٹری محمد یعقوب قادری ،انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر عبدالناصر ،فواد علی خان اور بڑی تعداد میں ٹیکنیکل اافیشلز اور امپائرز نے شرکت کی،غلام محمد خان نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ یہ ایوارڈ جس کی مجموعی رقم ایک لاکھ روپے ہوگی دیئے جائینگے جس کے لئے ایک کمیٹی انٹر نیشنل پلیئر عبدالناصر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جس کے اراکین میں محمد یعقوب قادری ،طارق حسین ہونگے غلام محمد خان نے کہا کہ یکم جنوری کو ان خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا۔
تقریب میں غلام محمد خان نے عبدالناصر کی تجویز اور مپائرز کی رائے پے کوچ ظفر اقبال اور کوچ سید عدنان علی پر لگائے گئی پابندی اُٹھا نے کا اعلان کیا جبکہ ممبا اسکوارڈ باسکٹ بال کلب کے مسئلہ پر مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ معذرت کی درخواست KBBAکو ارسال کریں اس موقع پر ایک نظم وضبط کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا گیا چیئر مین KBBAامجد علی خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا جبکہ محمد یعقوب قادری ،زاہد ملک ،جاوید خان ،اشرف یحیٰ ،عامر شریف ،آصف محمود ،غلام محمد (ریفری) ،جمیل شیخ ،نے بھی عشائیے سے خطاب کیا اس موقع پرPBFریفری بورڈ کے سیکریٹری محمد یعقوب قادری نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے کئے اور باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے تجاویز دی۔