ویانا (اصل میڈیا ڈیسک) آسٹریا میں ایک 25 سالہ نوجوان نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ٹیرول ریاست کے علاقے کٹزبوہیل میں پیش آیا۔
نوجوان نے جن پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ان میں اس کی 19 سالہ محبوبہ، اس کے ماں باپ، ایک بھائی اور محبوبہ کا نیا بوائے فرینڈ شامل ہے۔
خون کی یہ ہولی کھیلنے کے بعد نوجوان نے قریبی پولیس اسٹیشن جا کر خود کو قانون کے حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ “میں نے پانچ افراد کو قتل کیا ہے”۔
آسٹریا کی آبادی 88 لاکھ ہے۔ وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں ملک میں 73 افراد قتل کی مجرمانہ کارروائیوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان میں 41 خواتین شامل ہیں۔