کنساس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کی ریاست کنساس میں ایک نائٹ کلب پر مسلح حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔
KSHB-TV کی خبر کے مطابق کنساس سٹی میں رات کے وقت ایک نائٹ کلب پر مسلح حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم شخص یا اشخاص نے نائٹ کلب میں داخل ہوتے ہوئے ارد گرد اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 9 افراد میں سے 4 ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ پیش رفتوں کے بارے میں رائے عامہ کو آگاہ کیا جائے گا۔