کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا اور سستا ہو گیا۔
ملک بھر میں رواں ہفتے کے کاروباری دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی کی قیمت 156 روپے 45 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔
دوسری طرف انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی 20 پیسے سستی ہوئی جس کے بعد ڈالر 156 روپے 60 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔