واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی نیٹو کا ایک اہم رکن ہے۔ صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بہت سے حلقے ترکی کے امریکہ کا ایک بڑا تجارتی ساجھے دار ہونے کے پہلو کو بھول رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ترکی ایف۔ 35 طیاروں کی اسٹیل باڈی تیار کر رہا ہے اس کے علاوہ انہوں نے شام کے علاقے ادلب میں بہت سی انسانی جانیں بچانے میں میری مدد کی۔ انہوں نے ترکی میں زیر حراست عیسائی راہب برنسن کی وطن واپسی کو یقینی بنایا۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ترکی نیٹو کا ایک قابل بھروسہ رکن ہے اس پہلو کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے۔
صدر ٹرمپ نے 13 نومبر کو صدر ایردوان کے دورہ امریکہ کی بھی یاد دہانی کروائی ہے۔