روس (اصل میڈیا ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے کہا ہے کہ امریکہ نے اگر جاپان اور جنوبی کوریا میں میزائل نصب کیے تو یہ عالمی سلامتی کے بحران کو مزید گہرا کر دے گا۔
پوٹین نے اس بات کا اظہار اشک آباد میں جاری وسطی ایشیائی آزاد ریاستوں کے سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
روسی صدر نے کہا کہ امریکہ نے اس سلسلے میں جاپان اور جنوبی کوریا سے رابطہ رکھا ہوا ہے اور اگر یہ میزائل نصب ہو گئے تو سب جانتے کہ پہلا ہدف کون ہو گا۔
ہم اس منصوبے سے خوش نہیں کیونکہ اس کا براہ راست اثرہم پر پڑے گا لہذا اگر یہ نصب ہوئے تو موجودہ عالمی سلامتی کا بحران مزید گہرا ہو جائے گا۔