راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے 95 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 95 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
چینی باشندے زینگ ہوئی پنگ سے 60ہزارامریکی ڈالراور 34 سوچائنیزکرنسی برآمد ہوئی، مسافر پرواز ای کے 615 سے چین براستہ دبئی جارہا تھا، مسافر کے پاس 11ہزار 860پاکستانی روپے بھی موجود تھے، اے ایس ایف حکام نے مسافر کو کرنسی سمیت محکمہ کسٹمز کے حوالے کر دیا۔