کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ یوسی 10 لائینز ایریا اور یوسی 24 گلشن اقبال میں بلدیاتی خدمات کو جلد ازجلد مکمل کر لیا جائے اس سلسلے میں تاخیری عمل سے گریز کیا جائے جہاں بھی بلدیاتی خدمات کے حوالے سے رکاوٹیں پیش آرہی ہوں اس سلسلے میں آگاہی فراہم کی جائے تاکہ کام کی رفتار سست نہ پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چئیرمین عبدالرؤف خان،میونسپل کمشنر ایسٹ اختر علی شیخ کے ہمراہ یوسی 10 لائینز ایریا میں بلدیاتی خدمات کے حوالے سے بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر میںافسران کیجانب سے کاموں کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کیا یوسی 10 کے چئیرمین محمد مرسلین،وائس چئیرمین ندیم خواجہ نے افسران کی بریفنگ کے دوران یوسی میں ہونے والے کاموں کے حوالے سے بتایا کہ کہاں کہاں اب تک کیا کیا کام ہو چکے ہیں اور کیا ضرورت ہے۔
اس موقع پر افسران نے انہیں گاربیج لفٹنگ،ملبہ،اسٹریٹ لائٹس،روڈ کارپیٹنگ وپیچ ورک، تجاوزات،نالہ صفائی ونالے کو ڈھانپنے،کرب اسٹون،شجرکاری،سیوریج لائین کی درستگی،پولوں پر رنگ وروغن سمیت فاطمہ جناح پارک اور بشارت پارک میں ہونے والے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی سرزنش پر بقایا ماندہ کاموں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی چئیرمین شرقی معید انور نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوسی 10 لائینز ایریا میں فوری کام مکمل کئے جائیں جبکہ وال چاکنگ ختم کرنے کے حوالے سے بھی احکامات دئیے گئے انہیں یوسی 24گلشن اقبال کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا یوسی 24 کے منتخب بلدیاتی نمائندگان نے انہیں مہم کی رفتار سے آگاہ کرنے کے ساتھ ترقیاتی کاموں کے بارے میں بتایا چئیرمین شرقی نے کہا کہ بدنما اشتہاری مواد کو فوری طور پر ہٹایا جائے جبکہ پابندی سے استثناء اشتہاری میٹیریل کے علاوہ کوء اشتہاری مواد نہ لگنے دیا جائے اجلاس میں سپریٹینڈنگ انجنئیر بی اینڈ آر طارق مغل،سپریٹینڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ سمیت متعلقہ محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔