برطانوی وزیراعظم کا 12 دسمبر کو پارلیمانی انتخابات کرانے کا منصوبہ

 Boris Johnson

Boris Johnson

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن 12 دسمبر کو وسط مدتی پارلیمانی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ دارالعوام (پارلیمان) سے اس تاریخ کو انتخابات کے انعقاد کی منظوری کے لیے رجوع کریں گے کیونکہ برطانیہ کا بریگزٹ کے تعطل سے نکلنے کا یہی ایک واحد راستہ ہے۔

برطانیہ میں شیڈول کے مطابق آیندہ پارلیمانی انتخابات 2022ء میں منعقد ہوں گے اور اس سے قبل انتخابات منعقد کرانے کی صورت میں ان کی دارالعوام سے منظوری ضروری ہے لیکن بورس جانسن کو اس سے قبل دومرتبہ پارلیمان میں بریگزٹ بل پر رائے شماری میں شکست ہوچکی ہے۔

جانسن کا کہنا ہے کہ اگر نئے پارلیمانی انتخابات کے لیے 12 دسمبر کی تاریخ مقرر کی جاتی ہے تو اس سے قبل قانون سازوں کو ان کے بریگزٹ بل کی جانچ پرکھ اور اس کا مکمل جائزہ لینے کا موقع مل جائے گا۔ ان کے مجوزہ منصوبے کے تحت پارلیمان 6نومبر تک کام کرے گی اور اس کے بعد نئی انتخابی مہم شروع ہو جائے گی۔