ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 212 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

Stock Market

Stock Market

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 212 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر کے ریٹ 10 پیسے تک کم ہو گئے۔

کارباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، پیر کے روز مارکیٹ 785 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی مگر بعد میں کچھ حد تک ریکوری بھی دیکھنے میں آئی۔

یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ پورے ہفتے میں مجموعی طور پر 212 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 657 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، 100 انڈیکس اعشاریہ 6 فیصد گراوٹ کا شکار رہا، اس عرص میں بیرونی سرمایا کاروں نے 27 لاکھ 75 ہزار ڈالر مالیت کے حصص خریدے۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 88 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ایک ہفتے کے دوران 10 پیسے کمی کے بعد 156 روپے پر فروخت ہوئی۔