ہالی ووڈ (اصل میڈیا ڈیسک) ایک مدت تک مداحوں کو یاد رہ جانے والی شہرہ آفاق فلم ’ٹرمنیٹر ٹو‘ اپنی کہانی کا سلسلہ جوڑتے ہوئے جلد ہی نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔
آگر آپ نے 35 برس قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ٹرمینیٹر ون‘ کا مشہور ڈائیلاگ ’ آئی ول بی بیک‘ سنا ہے تو اب یہ جملہ نئی فلم میں درست ثابت ہوا ہے کیونکہ فلم کا سیکوئل یا تسلسل یکم نومبر کو ریلیز ہورہا ہے۔
ٹرمنیٹر ڈارک فیٹ نامی اس سیکوئل میں آرنلڈ شوارزنیگر اور لِنڈا ہیملٹن دونوں ہی شامل ہیں۔ ان کی آمد سے ٹرمنیٹر کی دو کامیاب ترین فلموں کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔ اگرچہ اس میں مستقبل کے انسانوں کو بچانے کا موضوع سب سے اہم ہے اور یہی وجہ اس فلم کے نام سے کئی دیگر فلمیں ریلیز ہوتی رہی ہیں۔
اگرچہ اس میں نئے کردار اور نئے حیرت انگیز وژول افیکٹس اور اینی میشن آپ کی منتظر ہے تاہم آپ کے دونوں پسندیدہ کردار کسی میک اپ کے بغیر بہت بوڑھے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس بار ٹرمنیٹر کا ہدف ایک لڑکی ڈینی ہے جس کا کردار نٹالیا رائس نے ادا کیا ہے اور ٹرمنیٹر کا کردار گھوسٹ رائیڈر کے مشہور اداکار گیبریئل لونا نے نبھایا ہے۔ اس بار62 سالہ لِنڈا ہیملٹن ڈینی کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کرتی دکھائی دیتی ہے۔ انسان دشمن روبوٹ تیزی سے اپنے کلون بناتے ہیں اور ان سے نہ رکنے والا تصادم فلم میں دیکھا جاسکے گا۔ فلم کے ہدایتکار ٹم ملر ہیں جبکہ پروڈیوسر جیمز کیمرون ہی ہیں۔