ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ فرانسیسی حکومت دہشت گرد تنظیموں کو مدد فراہم کرنے والی حکومت ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اضلاعی صدور سے پارٹی کے صدر دفتر ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ متعدد حلقے اور ممالک ترکی کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی جیسے جیسے ترقی کرتا جا رہا ہے اور اس کی آمدنی کے مواقع جیسے جیسے بڑھتے جا رہے ہیں ان عناصر اور ممالک کےدکھ و درد میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تمام دہشت گرد تنظیموں نے ترکی کا گھیراو کررکھا ہے۔ اور یہ تمام عناصر ہماری اقتصادی ترقی کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام میں جاری چشمہ امن فوجی آپریشن کو روکنے کی اصلی وجہ علاقے میں دہشت گرد ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنا ہے جس کی ترکی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے دہشت گرد تنظیموں کو حاصل بیرونی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا علاقے میں انہوں نے بڑے پیمانے پر قلعے اور سرنگیں قائم کررکھی ہیں۔ ۔ ان سب سرنگوں کے لیے انہوں نے یہ کنکریٹ کہاں سے حاصل کیا؟
لے فیرگ کمپنی کا تعلاق کس ملک سے ہے؟ اے فرانس پہلے تم اس کمپنی کے بارے میں بتاو ۔ فرانس دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کررہاہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک علاقے میں دہشت گردی ختم نہیں ہو جاتی ہم “آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ہمیں نہ ہی دھمکیاں ، بلیک میلز یا کسی قسم کےکھیل ہماری راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔