کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر منعقدہ “علامہ اقبال کپ ایک روزہ انڈر 18باسکٹ بال ٹورنامنٹ “میں انڈر 18کھلاڑیوں کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ متعدد نئے ٹیلنٹ انڈر 18میں متعارف ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پر ری فلکشن اسکول کے شمعون اقبال اور سینٹ پیٹرکس اسکول کے محمد اسد خان کو روکی آف دی ٹورنامنٹ جبکہ انڈر 18کراچی ٹیم کے سعد صلاح الدین بیسٹ فارورڈ ،عبید حفیظ بیسٹ شوٹنگ گارڈ ،حسن علی بیسٹ اسمال فارورڈ اور شارق سلیمان بیسٹ سینٹر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ موسٹ امپرو پلیئر کا کیش پرائز رافع صلاح الدین ،محمد معاذ ،احسن ،سمیر اور محمد زید کو دیا گیا ۔تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملیشیاء سے آئی ہوئے معروف اسپورٹس فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر سید ہ تنویر زیدی نے کہاکہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ترین ملک ہے پاکستان کے عوام امن اور کھیل سے محبت کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کھیل سمیت تمام شعبوں میں ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہماراے نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے دنیا میں پاکستان لو ہا منواسکتے ہیں اور سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر سید ہ تنویر زیدی نے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ جو کہ اب عبدالناصر کے نام سے منسوب ہے یہ کورٹ شہر قائد کا قدیم کورٹ ہے اس مقام نے بہت سے نامور باسکٹ بال پلیئر کو جنم دیا ہے اور یہ ریکھ کر آج انہتائی خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے نوجوان آج بھی اس کورٹ پر اپنی صحت مند سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں انہوںنے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے KBBAکو منسٹری اسپورٹ گورنمنٹ آف ملیشیاء کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔اس موقع پر پاکستان باسکٹ بال فیدریشن کے نائب صدر غلام محمد خان ،انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر عبدالناصر ،سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیدریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،ٹی وی آرٹسٹ بے نظیر بلوچ ،ہاکی پلیئر عابدہ موسانی ،زعیمہ خاتون ،زاہد ملک،ٹورنامنٹ سیکریٹری انجینئر زین العابدین اور دیگر بھی موجود تھے ۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر