ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے تعلقات توڑ لینے کا مطلب تنہائی ہے لہذا دو طرفہ مفادات کی روشنی میں ہمیں ہر مذکراتی میز پر آنا ہو گا۔
ایرانی صدر نے اس بات کا اظہار صوبہ کرمان سے متصل بافت شہر میں فولادی کارخانے کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔
انہوں نے جوہری معاہدے سے اخراج اور مغرب سے تعلقات میں کمی کا دفاع کرنے والے بعض اعتدال پسند طبقوں پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ بعض طبقوں کی خام خیالی ہے کہ مغرب سے مذاکرات کرنے سے ایران اپنی طاقت کھو دےگا لیکن کیا دنیا سے کنارہ کش ایک ملک ترقی کر سکتا ہے ؟ اگر ہم نے ایسا کیا تو دنیا میں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہوگا۔