سرینگر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم اور جبر کو آج ایک سو دو روز ہو گئے۔ پابندیوں اور سختیوں کے سامنے کشمیری قوم سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔ کشمیریوں نے بھارتی حکومت کے جاری کردہ وادی کی تقسیم کے نئے نقشے کو مسترد کر دیا ہے۔
کرفیو اور لاک ڈاؤن 5 اگست سے جاری، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ سری نگر سمیت تمام بڑے شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔
موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ معطل ہونے کی وجہ سے کشمیریوں کا ساری دنیا سے رابطہ منقطع ہے، کشمیری قوم نے بھارتی حکومت کے جاری کردہ وادی کی تقسیم کے نئے نقشے کو مسترد کر دیا۔ مقبوضہ وادی میں نوجوان لڑکوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔