کراچی (اسپورٹس ڈیسک) دبئی کے شہر اعجمان می اوول کرکٹ اسٹیڈم پر جاری پاک انگلینڈ بلائنڈ T20کرکٹ سریز کے چوتھے میچ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو208رنز سے شکست دیکر 6میچوں کی سریز 4-0سے برتری حاصل کرلی پاکستان کی جانب سے بدر منیر کی جانب سے جارحانہ بیٹنگ 70گیندوں میں 172رنز بنا ئے جن 21چوکے اور 6چھکے شامل تھے جن کی کاوشوں کی بدولت قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی ملی پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محسن خان اور بدر منیر نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا اور پاکستان کو تیز رفتار آغاز فراہم کیا۔ بدر منیر نے پہلے اوور سے ہی جارحانہ کھیل کھیلا اور پاکستان نے پہلے 6 فیلڈنگ پابندی کے اوورز میں 103 رنز بنائے۔ بدر نے صرف 20 گیندوں میں 50 ر محسن خان 12 گیندوں پر 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ریاضت جسٹن ہولنگ ورتھ کے ہاتھوں 2 رنز پر بولڈ ہوئے۔ انیس جاوید نے 12 (4 چوکوں) کی مدد سے 37 گیندوں پر 74 رنز کی تیز اننگ کھیلی۔ ثناء اللہ آخری اوور میں بلے بازی میں آئے اور باؤنڈری لگنے کے بعد بولڈ ہوگئے۔
آج کے میچ کے ہیرو بدر منیر تھے انہوں نے انگلینڈ کو آل آؤٹ پاور ہٹنگ سے شکست دی۔ ان کے 172 رنز انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور تھا۔پاکستان نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز پر بنائے ا۔ انگلینڈ کی جانب سے پیٹر بلائٹ نے 2، ناتھن فوائے اور جسٹن ہولنگس ورتھ نے1,1وکٹ حاصل کیا۔انگلینڈ کو انتہائی خوفناک آغاز ملا، پہلی ہی گیند پر ڈین فیلڈ محسن خان کی باؤلنگ پر محمد اکرم کے ہاتھوں ڈیک پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ سیم مرے اور نیتھن فوئے نے دوسری وکٹ کے لئے 75 رن کی شراکت قائم کی سیم مرے 22 رنز پر اسٹمپڈ ہوئے، فوائے 58 گیندوں پر 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہوسیل صرف 2 رنز پر ایل بی ڈبلیو تھے، میتھیو ڈین نے 3، پیٹر بلیٹ نے 6، جسٹن ہولنگ ورتھ اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے، نیتھن جیمسن اور امین افسانی بالترتیب 3 اور 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محسن نے 15 رنز دے کر 2، بدر نے بھی 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، شاہ زیب اور فخر ایباس نے 1 وکٹ حاصل کی۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئر مین سید سلطان شاہ نے مین اف دی میچ کا ایوارڈ بدر منیر کو دیا۔