شیخ رشید راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج
Posted on November 19, 2019 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Sheikh Rasheed
راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کو گزشتہ روز دل کی تکلیف کی وجہ سے آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی اینجیو گرافی کی۔
راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کرنے سے قبل ڈاکٹر اظہر کیانی نے شیخ رشید کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔
ڈاکٹروں کی جانب سے شیخ رشید کو مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com