لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) بحرِ روم میں لیبیا کے کھلے سمندر میں کل شام کے وقت ایک مہاجر کشتی الٹنے کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اٹلی کی خبر رساں ایجنسی ANSA کی ‘الارم فون ‘نامی امدادی انٹر نیٹ سائٹ کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے کھلے سمندر میں مہاجرین کا ایک اور المیہ پیش آیا۔
خبر کے مطابق ایک ماہی گیر نے ‘الارم فون’ امدادی انٹر نیٹ سائٹ کو فون کر کے بتایا ہے کہ مہاجرین کی ایک کشتی لیبیا کے کھلے سمندر میں الٹ گئی ، حادثے کے شکار 30 مہاجرین کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 67 ہلاک ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدوں کے مطابق ماہی گیروں کو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے الٹی ہوئی کشتی اور کثیر تعداد میں سمندر میں گرے ہوئے مہاجرین سے سامنا ہوا۔
ماہی گیروں نے لیبیا کوسٹل سکیورٹی فورسز کو مدد کے لئے بُلایا لیکن سکیورٹی فورسز بر وقت نہیں پہنچ سکیں۔