اسلام آباد ہائیکورٹ نے پورے ملک سے تمام بیمار قیدیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ہائی کورٹ نے پورے ملک سے تمام بیمارقیدیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی کی طبی سہولیات فراہمی کی درخواست پرسماعت کی۔ وزارت انسانی حقوق کی وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ تمام جیلوں میں بیمارقیدیوں کا مکمل ریکارڈ اکٹھا کریں، انسانی حقوق کے اہم معاملے پرتفصیلی فیصلہ جاری کروں گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت انسانی حقوق کو پورے ملک سے تمام بیمارقیدیوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔