لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ’’پلاٹ فائنڈر‘‘ کے نام سے نئی پراڈکٹ لانچ کر دی گئی ہے۔ مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں اس پراڈکٹ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ پلاٹ فائنڈر نقشوں پر مشتمل پراڈکٹ ہے، جہاں سے صارفین شہروں میں پلاٹوں کے حوالے سے بہت سی تفصیلات جان سکیں گے۔ اس میں پاکستان بھر سے 2500 سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز کی درست حد بندی اور 12 لاکھ سے زائد گھروں اور پلاٹس کی درست معلومات دستیاب ہیں، جو کہ وقت کے ساتھ تیزی سے بڑھتی رہیں گی۔ تقریب میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونکیشنزابراہیم سہیل اور سینئر ڈائریکٹر سنٹرل ریجن شیخ شجاع اللہ خان سمیت زمین ڈاٹ کام کی سینئر مینجمنٹ موجود تھی۔
پلاٹ فائنڈ ر سے پاکستان بھر کی 2500 سے زائد سوسائیٹرز کو نقشہ کی مدد سے سرچ کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ پلاٹس کی تلاش اور ان کی تفصیلات جیسا کہ پلاٹ نمبر، پتہ، درست لوکیشن ،رقبہ وغیرہ کی معلومات بھی دستیاب ہیں۔ اس پراڈکٹ میں ذاتی کلیکشن بنانے کی سہولت بھی دی گئی ہے، جس کو دوسروں کے ساتھ باآسانی شئیر بھی کیا جا سکتا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم سہیل نے کہا کہ روز اول سے زمین ڈاٹ کام کا مقصد پراپرٹی مارکیٹ اور اس سے منسلک تمام لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ہم نے رئیل اسٹیٹ کو ٹیکنالوجی کی مدد سے سب کیلئے آسان بنایا ہے اور اسی لئے ہماری ویب سائٹ کو ماہانہ پچپن لاکھ سے زائد وزٹس حاصل ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاٹ فائنڈر کا بنیادی مقصد بھی لوگوں کیلئے آسانی ہی ہے۔ پہلے کاغذ کے بڑے نقشوں پر پلاٹس کے حدود اربع وغیرہ کو سمجھنا ایک مشکل کام تھا لیکن اب کے بعد نقشوں کا کام بھی ڈیجیٹل ہو گیا ہے،جس کو کوئی بھی باآسانی سمجھ سکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی مزید سہولیات بھی زمین ڈاٹ کام کی جانب مستقبل میں پیش کی جاتی رہیں گی۔
Plot Finder Ceremony
شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ پلاٹ فائنڈر کا فائدہ سب کو ہوگا بالخصوص رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو اس کا سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس پراڈکٹ کی مدد سے وہ اپنی ذاتی کلیکشن بھی بنا سکتے ہیں، اس کو اپنے کلائنٹس کے ساتھ باآسانی شیئر بھی کر سکتے ہیں، اور ہمیشہ کے لیے کاغذ کے نقشوں سے آزاد ہو سکتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سے جہاں وقت کی بچت ہوگی، وہیں دوسری جانب سیلز میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا،جس سے مجموعی طور پر کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ اُن کا کہناتھا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں منفرد اور نیا کرنے کی بہت گنجائش باقی ہے اور زمین ڈاٹ کام یہ کام مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔
زمین ڈاٹ کام کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر جیومیٹکس علی ہارون نے کہا کہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک مسئلہ ڈیٹا کی قلت کا رہا ہے اور بالخصوص جیو لوکیشن کا ڈیٹا بہت کم ہے۔ زمین نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کام کا آغاز کر دیا ہے اور اب ہم پاکستان بھر کے نقشوں کو ڈیجیٹل کر رہے ہیں۔ اس کیلئے ہمارے ڈیٹا سائنسدان، انجینئرز اور پروگرامرز دن رات محنت بھی کر رہےہیں۔چونکہ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے لہذا اس میں کافی وقت درکار ہوگا تاہم اب تک ہم پاکستان کے 38 شہروں سے 1.2 ملین یعنی 12 لاکھ پراپرٹیز کو ڈیجیٹل نقشوں پر منتقل کر چکے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ بڑی کامیابی ہے، تاہم ہمارا سفر جاری ہے اور انشااللہ ہم پاکستان بھر کے نقشوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کریں گے۔
Plot Finder Ceremony
سینئر پراجیکٹ منیجر محمد وقاص کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زمین نے آج تک جو بھی خدمات فراہم کی ہیں اور جتنے بھی پلیٹ فارمز متعارف کروائے ہیں، اُن میں ایک قدرِ مشترک یہ رہی ہے کہ صارفین کی ضروریات اور خواہشات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پلاٹس کی خریداری اور فروخت کے عمل کو ہم مزید آسان بنا رہے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ پلاٹ فائنڈ ر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے زمین کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی مصنوعات میں سے ایک ہے ۔ ہم وہ چیزیں بنا رہے ہیں جس سے اس کاروبار سے وابستہ لوگوں کے کام آسان ہو جائیں۔ اس موقع پر سینئر پراجیکٹ منیجر محمد وقاص نے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے پلاٹ فائنڈر کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ پلاٹ فائنڈ ر کی خصوصیات پلاٹ نمبرز o پلاٹ کا پتہ اور نقشے پر لوکیشن o رقبہ (5 مرلہ، 10 مرلہ، ایک کنال وغیرہ) o پلاٹ کی قسم ( کمرشل، رہائشی ، انڈسٹریل) پلاٹس کو اپنے کلائنٹس اور دوستوں کے ساتھ شئیر کرنے کی سہولت ذاتی پلاٹ کلیکشن کا بنانا اور اس کو محفوظ کرنا اپنی ذاتی انونٹری کیلئے یا خریداروں کیلئے پلاٹس کو شارٹ لسٹ کرنا
اپنی کلیکشن کو کلائنٹس، فیملی یا دوستوں کے ساتھ شئیر کرنا