روپے کی قدر کم، چاول ایکسپوٹرز کے وارے نیارے، برآمدات 43 فیصد بڑھ گئی

Rice

Rice

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) روپے کی قدر کم ہونے سے چاول ایکسپورٹرز کے وارے نیارے ہو گئے، ادارے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چاول کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک پاکستانی چاول کے دیوانے ہوگئے، ادارہ شمارت کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2019 کے دوران چاول کی برآمدات 43 فیصد اضافے سے 63 کروڑ 37 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ گزشہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 44 کروڑ ڈالر کے چاول برآمد کیے گئے تھے،

رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے مطابق ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر کم ہونے سے پاکستانی چاول دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سستا ہوگیا ہے اس کے علاوہ اس عرصے میں پاکستانی چاول کی برآمدات عمان، قطر، ایران اور چین میں بڑھ گئی ہے اور رواں مالی سال چاول کی برآمدات 3 ارب ڈالر کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔