DMC ایسٹ کراچی منی اولمپکس باسکٹ بال ایونٹ کا شاندار آغاز

DMC EAST MINI OLYMPIC BASKETBALL EVENT

DMC EAST MINI OLYMPIC BASKETBALL EVENT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) DMC ایسٹ کراچی منی اولمپکس باسکٹ بال ایونٹ کا عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر آغاز ہوگیا ممتاز سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن DMCکورنگی محمد ارشد کے ہمراہ ” DMCایسٹ کراچی منی اولمپکس باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کا افتتاحی کردیا پہلے روز 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں افتخار سید اکیڈمی نے مد مقابل ڈسٹرکٹ ویسٹ کو 40کے مقابلے میں 46باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے محمد حسن 17،سالار حسین اور نہال احمد نے 10،10جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے حسن علی جونیئر 13،اندرے 11اور انس الرحمن نے 10پوائنٹس اسکور کئے کھیلے گئے دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ کورنگی نے مد مقابل ڈسٹرکٹ ملیر کو 28کے مقابلے میں 32باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے حمزہ خواجہ 16،شارق سلیمان 11اور ہمایوں خان نے 6جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے شاہد حسین 11اور کاشف احمد نے 10پوائنٹس اسکور کئے کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ نے مد مقابل ڈسٹرکٹ سینٹرل کو 40کے مقابلے میں 48باسکٹ پوائنٹس سے ڈھیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے رچرڈ بلیزے 18،سہیل انور 14اور اندرے ٹرنر نے12جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے عثمان خان 14،محمد فاروق 13اور ذوالفقار خان نے 10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ٹورنامنٹ امپائر طارق حسین کے ہمراہ ظفر اقبال ،زاہد ملک ،ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ڈاکٹر نعیم احمد اور محمد دانیال خان تھے قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد سلیم خمیسانی نے کراچی منی اولمپکس کے انعقاد کو DMCایسٹ کا مثبت قدم قرار دیتے ہوئے چیئر مین DMCایسٹ معید انور اور اُن کی ٹیم کی فروغ کھیل کے حوالے سے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ منی اولمپکس کے انعقاد سے شہر میں کھیلوں کو فروغ اور کھیل کے تمام شعبے میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرایا جاسکتا ہے ،سلیم خمیسانی نے کہاکہ شہر میں قیام امن کا سہرا جہاں ہماری سیکورٹی اداروں کا جاتا ہے وہیں کھیلوں کا فروغ بھی امن کے قیام میں مدد گار ثابت ہورہا ہے انہوںنے کہاکہ شہر قائد کے باسی امن اور کھیل سے محبت کرتے ہیں اور انشا اللہ شہر میں کھیلوں کے ایونٹ کے انعقاد کے ذریعے ہم دنیا میں اپنا سافٹ امیج اُجاگر کرینگے ۔اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،دپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن DMCکورنگی محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر