ڈپٹی مئیر کراچی ارشد حسن کا چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کے ہمراہ سڑکوں کی استرکاری کے کاموں کا معائینہ

DMC East

DMC East

کراچی : ڈپٹی میئر کراچی ارشدحسن نے کہا کہ شہر کراچی کی ترقی کیلئے ہمارے منتخب نمائندوں کا کام نمایاں ہے، محدود وسائل کے باوجود بلدیہ عظمی کراچی اورڈسٹرکٹ کے بلدیاتی نمائندگان خدمات سر انجام دینے میں مصروف ہیں، وسائل دستیاب ہوں توبلدیاتی خدمات کا دائرہ کار وسیع ہوسکتا ہے،ہماری کوشش ہے کہ کراچی کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچا کر ریلیف فراہم کیا جاسکیان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کے ہمراہ صہیبا اختر روڈ اور شاہراہ جہانگیر کے درمیان سڑک کی استرکاری کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔سبطین امام بارگاہ سے متصل عائشہ منزل کی جانب جانے والی سڑک کی استرکاری کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

چیئرمین معید انور نے اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ارشد حسن کو ضلع شرقی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ ضرورت کے پیش نظر اہم شاہراہوں پر استرکاری کا کام بالترتیب جاری ہے،ہماری بھی کوشش ہے کہ طویل المعیاد بنیادوں پر سڑکیں تعمیر کی جائیں، اسی لیئے کام میں معیار کو خاص ترجیح دی جارہی ہے جس پر ڈپٹی میئر کراچی ارشد حسن نے اطمینان کا اظہارکیا۔ بعداز اں چیئرمین معید انور اور وائس چیئرمین عبدالرؤف خان نیلوگوں کے مسائل بھی سنے اور اسے حل کرنے کے حوالے سے موقع پر ہی افسران کو ہدایت دیتے رہے، اس موقع پر یوسی 24 کے بلدیاتی نمائندگان اور بڑی تعداد میں علاقہ مکین بھی موجود تھے۔

جاری کردہ
محکمہ اطلاعات
بلدیہ شرقی