ماضی کی تلخ اور تند یادوں میں کہیں دور سے مختاراں مائی کی دہائی سنائی دیتی ہے جو اُس وقت ملک کے در و بام ہلا گئی سوچا اس سے بھیانک واردات کسی معاشرے میں اور ممکن نہیں لیکن پھر واقعہ سیالکوٹ وقوع پزیر ہوتا ہے دو بھائی انہیں سر عام تشدد کر کے قتل کر دیا اس کے بعد ان کے مردہ جسم کی جو بے حرمتی کی گئی ہم اسے آخری سمجھتے رہے لیکن پھر بھٹے میں ذاتی بغض کو دین سے جوڑ کر نو بیاہتاجوڑے کو بھٹے میں زندہ جلا دیا گیا ان کی چیخیں کانوں میں کئی روز گونجتی رہیں سوچا یہ آخری خطرناک واقعہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا لیکن ابھی سلسلہ جاری تھا اسی لیے تو سانحہ ساہیوال بھی ہو گیا دونوں سانحات سیاسی پیچیدگیوں کی نذر ہو گیے آج پھر سے 16 دسمبر آگیا سانحہ اے پی ایس سے بڑھ کر کوئی اور بربریت نہیں ہوسکتی 140 معصوم بے قصور ماؤں کے لعل ان کے ساتھ ان کی اساتذہ کرام کا نقیب اللہ محسود کو قتل کر دیا جاتا ہے شاہزیب کا لرزہ خیز قتل نسلوں کو یاد رہے گا آج اس حکومت کے دور میں بھارت نے کشمیر کو ہڑپ کرنے کا مذموم قانون پاس کر دیا پاکستان سوگ کی کیفیت میں ہے کشمیر پر ایسی جسارت بہتر سال میں نہیں ہوئی تھی سوچا تھا کشمیرتو جیسے دکھ بن کر دل میں بس گیا ہے اس کے بعد اور کیا بڑا حادثہ ہوگا لیکن کچھ روز پہلے جو کچھ چشم فلک نے دیکھا ایک مشتعل قافلہ دو گھنٹۓ تک بارونق مقامات سے گزرتا ہوا ملک کے سب سے حساس مقام پر دھاوا بولتا ہے دو گھنٹےتک ہسپتال انتظامیہ ہر حکومتی عہدہ دار سے رابطہ کرتی ہے کوئی مدد نہی آتی ھُو کا عالم طاری ہے جو طوفان کی پیش گوئی ہے ایسے حساس وقت میں موقعہ واردات کی بجائے وزیر اعلیٰ جہاز لیتے ہیں بنی گالہ جا پہنچتے ہیں راستے میں کوئی روکنے والا نہیں یوں وکلاء برادری بغیر کسی مزاحمت کے لاہور کے کارڈیالوجیکل ہسپتال پر دھاوا بولتے ہیں ہسپتال وہ جگہہ ہے جہاں جنگ میں بھی حملہ کرنا جنگی جرائم میں شامل ہے مزید دیکھنے کی تاب نہ تھی ٹی وی پر چلتے مناظر جیسے دھندلا گئے آنکھوں کے سامنے پاکستان نہیں پیرس کا کارڈیالوجیکل ہسپتال آگیا اگست میں پیرس کے ایک کارڈیالوجیکل ہسپتال جانے کا اتفاق ہوا نرسیں تھیں جیسے الپسرائیں گفتگو اتنی دھیمی اتنی شیریں جیسے شھد ایک مریض کو ایمبولینس لے کر آئی مریضہ سے نرس کہہ رہی تھی آپ کے پاس بیل موجود ہے آپ نے بستر سے اترنا نہیں جو کام ہو صرف بیل بجا دیں آپ یہ سمجھیں کہ آپ اپنی ماں کے گھر آئی ہیں آپ کو ایسا ہی سکون اور آرام ہم دیں گے مستعد متحرک مسکراتا ہشاش بشاش عملہ ڈاکٹرز کے انداز میں ایسی ہمدردی ہمارے ملک میں ایسا اعلیٰ جاندار ٹریٹمنٹ صرف مریض کی امارت سے ممکن ہے میں مصروفیت کی وجہ سے پیرس کے اس ہسپتال پر لکھنے سے قاصر رہی کئی روز تک وہ حسین و جمیل نرسسز ان کا نرم شہد آگیں لہجے اور مریضوں کے ساتھ ان کا رویہ پرسکون خاموش آرامدہ ماحول کاریڈورز میں گزرتے ہوئے ڈاکٹرز ایسی دھیمی آواز میں بات کرتے کہ کسی کے آرام میں خلل نہ پڑے لکھنے پر مجبور کرتا رہا لیکن کلاسسز دیگر مصروفیات آڑے آئیں پاکستان اور بھارت کی تقسیم کے وقت ایک لفظ اپنے بڑوں سے سنتے تھے بلوہ اب تو قیام پاکستان ہے کالے کوٹ والوں نے اپنے ملک کے اپنے ہی ہسپتال پر بلوہ کیا جہاں مقابلہ کن سے تھا ؟ جاں بلب مریضوں سے جو ڈرپپس لگوائےہوئے تھے ڈرپس اتاری گئیں پھر وینٹیلیٹر موت کا بستر وہ بھی گرائے گئے دل کے مرض میں مبتلا مریض پیرس میں جن کے بیڈ سے اٹھنے پر پابندی لگائی جاتی ہے وہ میرے ملک کے پڑہے لکھے باشعور باوقار وکلاء کے ہاتھوں مار کھا رہے تھے جھگڑا ڈاکٹرز وکلاء کا تھا ہمیشہ کی طرح مر عوام رہی تھی 6 مریض مر جاتے ہیں ہسپتال کی چھت پر میرے ملک کا دوسرا باشعور طبقہ ڈاکٹرز پتھر پھینک رہے تھے پولیس سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے حادثے سے بچنے کیلئےخاموش رہی یہ سب نئے پاکستان میں ہو رہا ہے آئے روز ایک سے ایک بڑا ایڈونچر ؟ کیوں؟ ملک کے وزیر اعظم کو آپ عوام میں کھڑا کبھی نہیں دیکھیں گے وہ کلچر جو بائیس سال سے پڑہایا گیا وہ زمین پر ہوں تو انہیں بگھتنا پڑےگا وہی گالیاں وہی انڈے ڈنڈے زمین پر اب انہیں کھانے پڑیں گے جو شیخ رشید کو کھانے پڑے عوام ایک طرف مہنگائی سے مر رہی ہے اور رہی سہی کسر بد نظمی نے مار کر پوری کر دی اے حاکم وقت اس زمین کے باسیوں کو یوں روندا مسلا کچلا جائے گا ہر ادارے ہر حادثے میں ہر دہشت گردی میں صرف عوام نے مرنا ہے حقیر نامعلوم بے نام کیڑے مکوڑوں کی طرح اپنا وزیر اعظم دوسرے ملکوں میں ثالثی کروا رہا ہے دیکھے اسکے ملک میں اسکی ناک کے نیچے کیا ہو رہا ہے ؟ ایک طرف بھی ہڑتال دوسری جانب یوم سیاہ عمران خان نہ پاکستان کے نظام کا کوئی سر ہے نہ پیر اور اس بات کو بھانپ کر ہر طاقتور مافیا کی صورت اختیار کرتے ہوئے ملک کو عملی طور پے مفلوج کر رہا ہے کون ذمہ دار ہے ان چھ بے قصور اموات کا؟ عمران خان حضرت عمر کا قد لمبا تھا بیت المال میں سے سب کو ملنے والا کپڑا کم تھا اتنے کم کپڑے میں عمر ؓ کا کرتا کیسے بنا؟ سابقہ حکمرانوں کو آپ بار بار یہ واقعہ یاد دلاتے تھے آپکو یہ بھی پتہ ہوگا کہ ایک بڑہیا شہر سے دور رہتی تھی حضرت عمر فاروق کا انتقال ہوا اسے خبر نہیں تھی ایک دن وہ رونے دھونے لگی کہ عمر فاروق وفات پا گئے ہیں کسی نے پوچھا تجھےکس نے بتایا؟ کہنے لگی بتایا کسی نے نہیں آج تک عدل فاروقی سے انسان تو کیا جانور بھی ڈرتے تھے لیکن آج میری بھیڑ کو بھیڑیا اٹھا لے گیا اس سے میں نے جانا کہ عمر دنیا میں نہیں رہے ورنہ اسکی یہ جرآت نہ ہوتی
کرتے کی مثال والے یہی فاروق اعظم فرماتے تھے کہ فرات کے کنارے کوئی کتا بھی پیاسا مر جائے تو میں ذمہ دار ہوں یہ چھ جو مرے ان کا ذمہ ار کون ہے؟
یہی وہ کرتے کا حساب دینے والے عمرؓ ہیں جو راتوں کو بھیس بدل کر مدینہ کی گلیوں میں پھرتے تھے کبھی کسی غریب کی پکار سنتے تو اپنی پیٹھ پر اناج لاد کر بیوہ عورت کے گھر دے کر آتے اور جب تک کھانا کھا کر وہ یتیم بچے سو نہ جاتے آپ وہیں موجود ان کا دل بہلاتے ریاست مدینہ یہ تھی اور حضرت عمرؓ یہ تھے آپکی پسندیدہ ہستی ایک اور ہے چرچل انکی مثال بھی آپ دیتے ہیں دوسری جنگ عظیم میں اس کے یادگار لفظ تاریخ نے محفوظ کئے کہ عدالتی نظام اگر درست چل رہا ہے تو باقی مسائل کی کوئی فکر نہیں عمران خان یہ آپ کا دور ہے انصاف کے ادارے بند پڑے ہیں لگتا یہی ہے وقت گزرے گا کچھ معاملہ میڈیا پرٹھنڈا ہوگا تو صلح صفائی کے ساتھ دونوں ادارے پہلے جیسےچلیں گے صرف جانے والے اب کبھی لوٹ کر نہیں آئیں گے ان کا نہ قصاص نہ دیت یعنی انصاف اب بھی نہیں