سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی’ایس پی اے’ کے مطابق مہاتیر محمد نے شاہ سلمان کو ٹیلیفون کیا اور دونوں رہ نمائوں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پردونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ سلمان نے اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ اسلامک ایکشن کی اہمیت پر زور دیا اور مسلم امہ کے اہم مسائل کے حل کے لیے عالم اسلام کی طرف سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر بات چیت کی گئی۔