بلدیہ شرقی میں اہک اور پارک بہتری کی جانب گامزن

DMC EAST

DMC EAST

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ تفریحی وصحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات جاری ہیں، پارکوں، میدانوں کو درستگی کی جانب گامزن کرنا اولین ترجیحات رہی ہیں جس کے لئے محدود وسائل کے باوجود اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوباء اسمبلی عباس جعفری و میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ یوسی 18 گلشن اقبال میں ڈاکٹر عبدالقدیر فیملی پارک میں ہونے والے کاموں کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شرقی میں پارکوں کی تعمیر تکمیلی مراحل میں ہے.

کوشش کی ہے کہ پارکوں میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں رکن صوباء اسمبلی عباس جعفری نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے محدود وسائل کے باوجود نمایاں کام سر انجام دئیے منی اولمپکس کا انعقاد ان کا نمایاں کارنامہ ہے جس سے میدانوں کو آباد کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی بلدیاتی نمائندگان کو فنڈز دستیاب ہوتے تو یہ اور بھی کام سر انجام دے سکتے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر راشد فیاض ودیگر بھی موجود تھے.

جاری کردہ
محکمہ اطلاعات
بلدیہ شرقی