غزہ (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی فوج کے ترجمان کے اعلان کے مطابق فوجی طیاروں نے غزہ پٹی میں فلسطینی تنظیم حماس کے ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا جن میں ایک عسکری کمپاؤنڈ شامل ہے۔
ترجمان افیخائے ادرعے نے جمعرات کے روز جاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائی اسرائیل کی جانب ایک راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔
العربیہ کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی جاسوس طیارے نے غزہ پٹی کے جنوب میں “عين جالوت” کے مقام پر چار میزائل داغے۔ اس کے علاوہ غزہ پٹی کے شمال میں بھی “عسقلان” کے مقام کو دو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں زرعی اراضی پر دو میزائل داغے گئے۔
نمائندے نے حملوں میں مادی نقصان کی تصدیق کی تاہم کوئی شخص جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا۔