اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) جسٹس گلزار احمد نے پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار احمد سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور سپریم کورٹ کے ججز کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان اور وکلاء سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
جسٹس گلزار احمد یکم فرروی 2022 تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے۔
جسٹس گلزار احمد 1957 میں کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی پریکٹس کا آغاز 1986 میں سندھ ہائیکورٹ سے کیا۔ وہ 1988 میں سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ بنے اور پھر 1992 میں سندھ ہائیکورٹ کے جج بنے۔
جسٹس گلزار احمد نے 15 ستمبر 2001 کو بطور وکیل سپریم کورٹ میں کام شروع کیا اور 16 نومبر 2011 سے عدالت عظمیٰ میں بطور جج فرائض انجام دے رہے ہیں۔
جسٹس گلزار احمد سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناما کیس میں نااہل قرار دینے، آئینی ترمیم، ملٹری کورٹس، پاناما گیٹس، کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی اور تجاوزات کے خاتمے سمیت اہم کیسز کی سماعت کرنے والے بینچز کا حصہ رہے۔