لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں (ن) لیگ کے رہنما راںا ثنااللہ کی ضمانت منظورکرلی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں (ن) لیگ کے رہنما راںا ثنااللہ کی ضمانت منظورکرلی ہے۔ عدالت نے دس دس لاکھ روپے کے دو الگ الگ مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے رانا ثنااللہ کو منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا تھا۔ اے این ایف حکام کے مطابق موٹروے پر سکھیکی کے قریب رانا ثنااللہ کی گاڑی روک کر تلاشی لی گئی تو اس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی۔