کراچی : کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ا یاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نا اہلی اور ناقص حکمت عملی نے عوام کو موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کردیا ہے،گیس کی کمی کہ وجہ سے پورے ملک میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جس سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے جہاں گھریلو صارفین پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں وہیں سی این جی اسٹیشنز اور جنرل انڈسٹری کو بھی گیس کی سپلائی بند ہے جس سے ایک جانب کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے اور دوسری جانب گھریلو صارفین گیس کی لوڈشیڈنگ کیوجہ سے ایل پی جی سلنڈر استعما ل کرنے پر مجبور ہیں ، ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے کراچی ڈیفنس آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا، ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے پنجاب اور سندھ کے بیشتر شہروں میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے، فیکٹریوں اور کارخانوں میں گیس کی جگہ لکڑی اور کوئلے کوا یندھن کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ فضائی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں اور لکڑی کا استعمال بڑھنے سے درختوں کی چوری چوری کٹائی بھی بڑھ جائے گی جس سے ماحولیاتی آلودگی کو روکنے میں شدید پریشانی ہوگی، درختوں سے ماحول کے حسن میں اضافہ ہوتا ہے اور درخت فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے لیئے بہترین ہتھیار ثابت ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو لوڈ شیڈنگ اور بحرانوں کے نہ تھمنے والے سلسلے میں الجھا کر رکھ دیا ہے، جیسے ہی موسم بدلتا ہے ویسے ہی وفاقی حکومت کی نا اہلی اور ناقص کارکردگی سے نئے بحران بھی جنم لیتے ہیں۔
حکومت وقت کی یہ ذمہ داری ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے قبل ہی ایسی حکمت عملی اختیار کرے کہ جس سے چاہے سردی کا موسم ہو یا گرمی کا وہ ایک عام آدمی کی زندگی اور کاروبار کو متاثر نہ کرے، گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام کے کاروبار کو تباہ کردیتی ہے جبکہ سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولھے تک ٹھنڈے کر دیے ہیں ، عوام اس وقت ہوٹلوں سے مہنگے داموں کھا نا خریدنے پر مجبور ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ جو حکومتیں آنے والے وقتوں کے لیئے قبل از وقت جامع حکمت عملی نہیں اپناتیں وہ بہت جلد اپنے گھروں کور وانہ ہوجاتی ہیں اور ملک میں موجود ہ بحرانوں والی صورتحال سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بھی جلد ہی اپنے گھر کو روانہ ہو جائے گی۔