کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کو وزیراعظم کے دورہ کراچی کی خبر دی تو وہ لاعلم نکلے، کہتے ہیں جس دن وزیراعظم آئیں گے، وہ راولپنڈی میں ہوں گے، طریقہ کار یہ ہے کہ باقاعدہ اطلاع دی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل مزار قائدؒ پر پہنچے، پہلے قائدؒ کے رہنما اصولوں کی بات کی، پھر اتحاد کی باتیں کرتے کرتے پٹڑی سے اتر کر اختلافات کی باتیں شروع کر دیں۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم کی کراچی کی آمد کی خبر دیتے ہوئے کہا وزیراعظم آپ سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔ عمران اسماعیل کی خبر پر وزیراعلیٰ سندھ نے لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جس دن وزیراعظم آئیں گے، وہ راولپنڈی میں ہوں گے، طریقہ کار یہ ہے کہ باقاعدہ اطلاع دی جائے۔
مراد علی شاہ نے شکوہ کیا وزیراعظم پہلے جب آئے تھے تو بتا دیا جاتا تھا لیکن بعد میں اطلاع دینا بھی مناسب نہ سمجھا، اس سے قبل با ضابطہ طور پر کبھی بلایا نہیں گیا۔