آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر رپورٹ جاری کر دی

IMF

IMF

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اسسمنٹ رپورٹ جا ری کر دی۔

ترجمان وزات خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کا فرسٹ ریویو مکمل ہونے پر اسسمنٹ رپورٹ جا ری کی، جس میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پاکستان کا اصلاحاتی پروگرام ٹریک پر ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اصلاحاتی پروگرا م کے نتائج سامنے آرہے ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ کاروباری ماحول میں بہتری آئی ہے، پاکستان کی معیشت میں بہتری اور مالی استحکام کے لیے فیصلہ کن پالیسی پر عمل درآمد شروع ہوا ہے۔