پاکستان پر امن جنوبی ایشیاء کیلئے پر عزم ہے۔ چوہدری شفیق لنگڑیال

SHAFIQUE LANGRIAL

SHAFIQUE LANGRIAL

گجرات (پریس ریلیز) چوہدری شفیق لنگڑیال نے پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 2020 پاکستان کی تر قی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2020 کا سورج پاکستان کی تر قی،عوام کی خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔

انہوں نے کہا قوم پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہداء کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان کاکہناتھا کہ پاکستان پر امن جنوبی ایشیاء کیلئے پر عزم ہے۔