رحیم یار خاں : روٹری پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدارممتاز بیگ و ضیغم علی احمد نے ایئرپورٹ، ریلوے سٹیشن اور کوٹ سبزل سندھ پنجاب بارڈر پر تعینات روٹری کلب روہی کی جانب سے پولیو ورکرز میں پولیو کٹس، جیکٹس و دیگر اشیاء تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی اداروں، محکمہ صحت، والدین اور پولیو وکرز کی مشترکہ کوششوں سے پولیووائرس میں 99فیصد سے زائد کمی، دنیا پولیو فری جبکہ پاکستان اور افغانستان میں اس وائرس کا خاتمہ ہونا باقی ہے۔
وطن عزیز میں گزشتہ برس 12اور رواں سال 82 اورافغانستان میںپولیو کے20 نئے مریضوں کی تصدیق ہونا باعث تشویش ہے، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وطن عزیز پر عائد سفری پابندیوں سے نجات کیلئے اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ لاز می ہے۔ منظم اور مربوط تعاون سے پاکستان جلد پولیو فری ملک کا درجہ حاصل کرسکتا ہے۔ روہی کلب کی جانب سے ورکرز کیلئے خصوصی جیکٹس، کیپس، بیجز ، سٹکرز و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے ،اس موقع پر عبدالقیوم چوہدری، سید رضا حسین، ناصر جان سپر وائزر،ممتاز بیگ ،شاہد رمضان سپر وائزر،محمد عمران، معاذ خان ،ضیغم علی احمد،فیاض خان و دیگر موجود تھے۔